ابنا: آج صبح ملير ہالٹ ميں نامعلوم افراد کي کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر اشفاق احمد قاضي جاں بحق ہوگئے جو ملير سٹي ميں اپنا ذاتي کلينک چلاتے تھے. دوسري جانب ناظم آباد ميں بورڈ آفس کے قريب نجي موبائل کمپني کے فرنچائز کے باہر فائرنگ سے خاتون سميت دو افراد ہلاک اور دو زخمي ہوگئے.. اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں ميں مظہراقبال اور فائزہ شامل ہے جبکہ زخمي ہونے والوں ميں ، منصور اور نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ رات گئے گذري پل کے قريب نامعلوم افراد نے ايک سياہ رنگ کي گاڑي پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے رکن بلوچستان اسمبلي مير بختيار ڈومکي کي اہليہ 32 سالہ ذومر ، 13 سالہ بيٹي جاناں اور ڈرائيور برکت جاں بحق ہوگئے.
سردارمير بختيار خان ڈومکي اکبر بگٹي کے نواسے ہيں اور پي بي 21 سبي سے رکن بلوچستان اسمبلي ہيں. مير بختيار ڈومکي کي اہليہ اکبر بگٹي کي پوتي تھيں. ريسکيو ذرائع کے مطابق تينوں کي ميتيں ضلع بولان کي تحصيل لہڑي ميں روانہ کردي گئي ہيں.کراچي پوليس چيف اختر گورچاني کے مطابق ان افراد کو خانداني دشمني کي بنا پر ٹارگٹ کر کے قتل کيا گيا ہے.
........
/169